پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے ایک شخص متاثر، فعال کیسز کی تعداد 29 رہ گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم آج مزید 1 مریض کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں آج کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح %0.42 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 112146 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2470 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2374 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 50985 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 989 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.0 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2978 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 468466 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button