سوہاوہ پولیس پر منشیات فروش کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی، ملزم فرار

0

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کی ریڈنگ پارٹی پر منشیات فروش شکیل عرف کیرو کی فائرنگ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی، ملزم فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے بد نام زمانہ منشیات فروش شکیل عرف کیرو کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او نے الصبح ریڈ کیا جس پر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے سہیل شہزاد سر پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد موقع پر پہنچ گئے اور ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا دو گھنٹے سرچ آپریشن جاری رہا لیکن ملزم قریبی آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈی پی او جہلم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں زخمی اہلکار کی عیادت کی۔

ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اس سے قبل بھی منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.