پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ میں موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا، دو افراد زخمی

0

پنڈدادنخان کے نواحی گاوں سروبہ میں امام بارگاہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار رکشہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد دی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاوں سروبہ میں امام بارگاہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار رکشہ کے ساتھ ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والوں میں عمران علی ولد منور حسین عمر 43سال ساکن سروبہ اور محمد زمان ولد محمد احمد خان عمر 19سال ساکن سروبہ شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 پنڈدادنخان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ شفٹ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.