جگتہ جشن نیزہ بازی کے مقابلوں میں دیوان بادشاہ نیزہ باز کلب راٹھیاں نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

0

جہلم:جگتہ جشن نیزہ بازی کے مقابلوں میں دیوان بادشاہ نیزہ باز کلب راٹھیاں کی دوسری پوزیشن ،گھڑسواروں کی شاندار کارکردگی،ٹیم کیپٹن سید محمد علی شاہ نقوی کی قیادت میں چوہدری وسیم گجر رامہ ،چوہدری اعجاز اسلم گجر ،محمد نعیم بٹ نے شاندار کھیل پیش کیا، دیوان بادشاہ نیزہ باز کلب راٹھیاں کے سرپرست اعلیٰ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ،بانی کلب چوہدری غلام سرور آف راٹھیاں جبکہ صدر کلب چوہدری علی سفیان ذیلدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی قصبہ جگتہ میں جشن نیزہ بازی جگتہ کے سلسلہ میں نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں94 نیزہ باز کلبوں نے حصہ لیا،ان بین الاضلاعی نیزہ بازی کے مقابلوں میں راٹھیاں جہلم کے دیوان بادشاہ نیزہ باز کلب کی دوسری پوزیشن رہی،گھڑ سواروں نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دیوان بادشاہ نیزہ باز کلب کے ٹیم کیپٹن سید محمد علی شاہ نقوی کی قیادت میں چوہدری وسیم گجر رامہ گوجر خان،چوہدری اعجاز اسلم گجر کوہ نور ملز راولپنڈی اور محمد نعیم بٹ نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور ان کی 94ٹیموں میں سے دوسری پوزیشن رہی۔

بانی کلب چوہدری غلام سرور آ ف راٹھیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ایک سال کے دوران ہمارا کلب لاتعدا د مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر چکا ہے، انشاء اللہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے جشن جگتہ کے نام سے ہونے مقابلوں میں بھی ہمارے کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو کہ ہمارے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کھیل کا نتیجہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.