سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان قتل، ایک شدید زخمی

سوہاوہ: معمولی تلخ کلامی پر 23سالہ نوجوان کو سرے عام گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ، جاں بحق اور زخمی نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقے شاہ سفیر میں معمولی تلخ کلامی پر زرق شاہ عرف نومی اور نعیم شاہ عرف نعیمی نے پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کرکے 23 سالہ احسان شاہ کو قتل جبکہ سید حیدر علی کو شدید زخمی کر دیا۔
مقتول کی نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سوہاوہ، ایس ایچ او سوہاوہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
زخمی حیدر علی شاہ نے پولیس کو بتایا کہ زرق شاہ اورنعیم شاہ نے آتے ہی گولیاں چلانا شروع کر دی، میرے کزن کو میرے سامنے نعیم شاہ اور زرق شاہ نے گولیاں ماری۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button