پیپلز پارٹی سوہاوہ کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو منائی جائے گی

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر سوہاوہ میں 21 جون بروز جمعہ دن بوقت گیارہ بجے ایک تقریب بسلسلہ سالگرہ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شاندار انداز میں منائی جارہی ہے ۔

تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25مر زا عبدالغفار کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات مرزا احمد رضا ، پی پی پی سوہاوہ کے سٹی صدر شوکت علی اور دیگر کارکنان کی اکثریت شرکت کرے گے ۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکز رہنما اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، نیز پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی نظریات کے حوالے سے محترمہ کی خدمات پر بات کی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.