دینہاہم خبریں

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے حقوق کی بالا دستی ہے ۔ چوہدری ندیم خادم، چوہدری لال حسین

دینہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ندیم خادم ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری لال حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے حقوق کی بالا دستی ہے ، عوام کی خدمت کے لئے مسلم لیگ (ن) نے5 سال تاریخی کام کئے اور مسلم لیگ (ن) کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کو بحرانوں سے باہر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

انہوں نے دھنیالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ۔2013 کے انتخابات میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا تھا اور عوام نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا اور میاں برادران نے قوم کو بحرانوں اور مسائل کی دلدل سے آزاد کروایا اور آج ہمارا ملک جدید سہولیات سے آراستہ اور قوم بحرانوں سے آزاد ہو چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت آج بھی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہے ، جہلم شہرمسلم لیگ (ن) کے قائدین کی قیادت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے ، مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کو قوم عبرت کا نشان بنائے گی اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر تبدیلی والوں کو گھروں میں بھیج دے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button