پڑی درویزہسوہاوہاہم خبریں

خادم اعلیٰ کی طرف سے تعلیم اور صحت کے میدان میں ایک انقلاب لایا جا رہا ہے۔ راجہ اویس خالد

پڑی درویزہ: یونین کونسل پھلڑے سیداں کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے 15کلو میٹر سڑکوں کی فراہمی کا پیکیج دیا جارہا ہے، خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تعلیم اور صحت کے میدان میں ایک انقلاب لایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24سوہاوہ و پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد نے ڈھوک میکڑ ، گیگی سیداں تا پھلڑے سیداں سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےکیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی کیا گیا اسی طرح صحت کے میدان میں بھی وزیر اعلیٰ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انقلابی اقدامات دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور جلد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کی Revempingکی جارہی ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں آئی سی یو جیسے دو بستروں کے یونٹ تک قائم ہو جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی بی ، ہیپی ٹائٹس اے ،بی اور سی جیسی مہلک بیماریوں کی ادویات بالکل مفت فراہم ہو رہی ہیں عوام کو ان سہولیات سے برابر استفادہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ موصوف سوہاوہ چکوال روڈ سے متصل 2کروڑ50لاکھ روپے کی گرانٹ سے ڈھوک میکڑ ، گیگی سیداں تا پھلڑے سیداں سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا یونین کونسل پھلڑے سیداں چونکہ ایک پسماندہ یونین کونسل ہے اس لیے یہاں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ 15کلو میٹر سڑکو ں کا پیکچ وزیر اعلیٰ خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل اس کے اب دو سڑکوں کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے مزید دو سڑکوں کی تعمیر کا آغاز جلد متوقع ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button