ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے قریب دوموٹرسائیکلوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، ایک زخمی

ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ کے قریب دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،1شخص جاں بحق، ایک زخمی،جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طورپر رورل ہیلتھ سنٹرڈومیلی منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ڈومیلی کے نواحی علاقہ دانی دہرہ کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا جس میں ایک شخص تراٹی کا رہائشی محمدایوب جاں بحق ہوگیا جبکہ محمداعجاز ولد شہزاداحمد سکنہ ڈھوک بوڑیاں زخمی ہوگیا۔

تصادم کے فوری بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے فوری طور پر جاں بحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے کی اطلاع ہے،دونوں موٹرسائیکلوں کاکافی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button