جہلم

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تحصیل آفس جہلم میں منعقد ہونے والی ریونیو عوامی خدمت کچہری کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر درخواستوں کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر محکمہ مال کے تمام افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری کو دو دن لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک چھت تلے لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر ان کا ازالہ کیاجارہا ہے، کچہری کے دوران شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کا جلد ازجلد حل اولین ترجیح ہے۔

تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کی صدارت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button