جہلم

ٹک ٹاک صارفین کے لئے بری خبر، عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

جہلم: لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو جواب داخل کرانے کے لیے 2ہفتے کی مہلت دے دی ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لئے متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے نوجوان نسل کوبے راہ روی اور تباہ کیا جارہا ہے ۔ اس سے وقت اور پیسے کے ضیاع کے ساتھ فحاشی،عریانی بھی عام ہو رہی ہے ۔ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے اقدامات نہیں کیے گئے ۔
عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیو ز نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل نے تحریری جواب داخل کر دیا ، جس میںموقف اختیار کیاگیاہے کہ پیمرا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہیں کرتا ۔ الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد چلا ہوتو درخواست گزار کونسل آف کمپلینٹ سے رجوع کرے ۔ اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، اسے مسترد کیا جائے ۔
عدالت کے روبرو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جواب داخل نہیں کروایا اور ادارے کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی ،جس پر عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button