دینہ کے قریب گاڑی میں سوار مسافر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا

0

دینہ: دینہ کے قریب گاڑی میں سوار مسافر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا، ملزمان متاثرہ شخص کو رسیوں سے باندھ کر ڈومیلی موڑ کے قریب پھینک کر فرار، متاثرہ شخص کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیراز ولد مرید حسین سکنہ ڈھوک خلاص پور تحصیل و ضلع چکوال اپنے عزیزوں سے ملنے گجرات گیا ہوا تھا کہ واپسی پر گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان نے نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا۔

بعد ازاں شیراز کو ڈومیلی موڑ کے قریب رسیوں سے باندھ کر پھینک کر فرار ہو گئے ،لوگوں نے دیکھ کر بچا لیا اور پولیس کو اطلاع کی۔

ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر شیزار کی فیملی سے رابطہ کیا اور اسے فیملی کے حوالے کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.