آئندہ مالی سال میں ضلع جہلم کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم رکھی جارہی ہے، چوہدری فرخ الطاف

0

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ضلع جہلم کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم رکھی جارہی ہے ، جس سے جہلم میں ترقیاتی کاموں کی ایک نئی تاریخ رقم ہوگی ، شہر اور دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سڑکیں ، پینے کا صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے مسائل پر بہت جلد قابو پالیا جائیگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ضلع جہلم کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا، انشاء اللہ نئے پاکستان کے ساتھ جہلم بھی نئے سفر کا آغاذ کرچکا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.