جہلم

ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ ڈی پی او جہلم ڈاکٹرسید مصطفی تنویر

جہلم: ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے، تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام محرم الحرام میں امن وامان،بھائی چارے اور رواداری کادرس دیتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہارڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائن میں امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پرڈپٹی سپر ٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر،پولیس افسران سٹی سرکل، صدر سرکل،سوہاوہ سرکل ،پنڈدادنخان سرکل کے علاوہ ایس ایچ او ز صاحبان موجود تھے۔

ممبران امن کمیٹی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاکہ وہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کریں گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button