دینہ

منگلا روڈ دینہ پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن اور وارننگ بھی کام نہ آ سکی ،منگلا روڈ شہر کے وسط میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ،مین بازار اور جی ٹی روڈ پر چوکی کے ساتھ ناجائز تجاوزات کا سلسلہ عروج پر ،عوام کی نظریں نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب ،عوام الناس کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں ناجائز تجاوزات کا سخت رحجان پایا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ان کو اگر مخصوص جگہ فراہم کر دی جاتی تو یہ در بدر کی ٹھوکریں نہ کھاتے پھرتے ۔

اس وقت منگلا روڈ عین مین چوک میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے روڈ ٹریفک کے لیے گھنٹوں بند رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مین بازار کا داخلی راستہ اور مین بازار کی اندرونی حالت اتنی ابتر ہے کہ خواتین کو شاپنگ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جگہ جگہ ناجائز تجاوزات قائم کیئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چارج سنبھالتے ہی دوکانداروں کو وارننگ کے ساتھ ساتھ ڈیڈ لائن دی تھی جو موثر نہ ہو سکی اور ناجائز تجاوزات کا سلسلہ جوں کا توں قائم ہے ،عوام فٹ پاتھوں پر چل نہیں سکتی کیونکہ فٹ پاتھوں پر بھی ناجائز تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے۔

عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button