عید الاضحی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ضلع جہلم میں واٹس ایپ گروپس تشکیل دے دیئے گئے

0

جہلم: عید قرباں کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ضلعی، تحصیل اور یو سی لیول تک کے لئے11واٹس ایپ گروپس تشکیل دیے جا چکے ہیں ، عوامی سہولت کے پیش نظر شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا ئیگا۔

اب جہلم کے شہری اس عید کے موقع پر گلی محلوں سمیت دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور آلایشوں کی تصویریں انتظامی گروپ میں شیئر کر سکیں گے جس کی نگرنی ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ، ایڈمنسٹریٹر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ربنوازمنہاس، اور تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی کے افسران مانیٹر کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پیغام دیا ہے کہ تمام مذکورہ افسران و اہلکاران عید پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں گے ،تاہم شہریوں کی سہولت کے پیش نظر واٹس ایپ گروپس تشکیل دیے جا چکے ہیں جس میں وہ اپنے علاقہ کی تصویر اپلوڈ کریں گے اور لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی بروقت ایکشن لے کے صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے ۔

03344601675 ،03215431064 ،03445132430ان نمبر پر جہلم کے عوام تصویریں واٹس ایپ کر سکتے ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر جہلم خود کریں گے ، جبکہ تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، جبکہ تحصیل پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ربنواز منہاس عید کے تین دن مذکورہ علاقوں کا باقائدگی سے دورہ بھی کریں گے اور واٹس ایپ کی گئی تصویروں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے صفائی کے تمام تر انتظامات مکمل کریں گے ۔

ایم سی جہلم وٹس ایپ نمبر03361430444،ایم سی دینہ03155877977، ایم سی سوہاوہ 03025699052، ایم سی پنڈ دادنخان 03315626728، ایم سی کھیوڑہ03315475758پر تصویریں بھیج سکتے ہیں۔ مزیدیہ کہ یونین کونسلز کے میں صفائی کے لئے ان نمبروںپر تصویریں وٹس ایپ کی جا سکتی ہیں، 03335823046 ،03009515066 اور 03145447060۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.