دینہ

شیرا کوٹ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا ساتو یں جماعت کا طالبعلم تا حال نہ مل سکا

دینہ: لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا ساتو یں جماعت کا طالبعلم تا حال نہ مل سکا ،والد بچے کی تلاش کے سلسلہ میں دینہ پہنچ گیا ،12سال کا بچہ تقریبا دو ماہ قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیاتھا ،اس سلسلہ میں تھانہ شیرا کوٹ لاہو ر میں ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے جو کوئی بھی میرے بیٹے کو دیکھے تو برائے مہربانی اطلاع کریں ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرا کوٹ کے علاقہ طلعت پارک بابو صابو بند روڈ کا رہائشی ظہور حسن اپنے بچے کی تلاش میں لاہور سے دینہ پہنچ گیا ،ظہور حسن نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل اس کا بچہ شہزاد المعروف سجاد حسن لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابو سے لا پتہ ہو گیا تھا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ شیرا کوٹ میں درج کی گئی ،بچے کو ہر جگہ تلاش کیا مگر کسی جگہ نہیں ملا جب کہ کسی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ جہلم کے ایریا میں ہے جس کی تلاش میں میں یہاں تک پہنچ گیا ہوں لیکن تا حال بہت تلاش کرنے کے باوجود مجھے بچے کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈ یا کے ذریعے میری اہلیان جہلم سے اپیل ہے کہ کوئی بھی میرے بچے کو دیکھے تو مقامی پولیس اسٹیشن یا میرے ان نمبرز 03034771091,03005467211پر مجھ سے رابطہ کرے،وزیر اعلی پنجاب و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ میرے بچے کی تلاش میں میری مدد کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button