جہلم

ریسکیو 1122 کی عید کے دنوں میں بہترین کارکردگی، 103 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: ڈاکٹر فیصل محمود ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی عید کے دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر103لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 75مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 تھی، جن 88 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 24 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 45 تھیں۔
آگ لگنے کا واقعات 05 ہوئے، کرائم ایمرجنسیز کی تعداد 03، اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 11 رہی۔ریسکیو 1122نے بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھااور ایمبولینس کا ایوریج رسپانس ٹائم6.05منٹ اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 7.6 منٹ رہا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 17 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عید کے دنوں میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنیاور ان کو ہسپتال، قرنطینہ سینٹرز پر منتقل کرنے اور مرحومین کی تدفین میں ریسکیو 1122 جہلم فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ اور ملکی اور عالمی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے علاقوں میں ڈس انفیکشن سپرے کا عمل اور آگاہی پروگرامز کا نفاذ بھی جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button