دینہ

الشفاء ہسپتال اور جہلم فورم کے زیرانتظام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ 24 فروری کو منعقد ہو گا

دینہ: الشفا ء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی اور جہلم فورم یو کے کے زیر انتظام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد 24فروری 2018کو منگولہ کے مقام پر کیا جا رہا ہے ،جہاں پر آنکھوں کا معائنہ علاج و آپریشن فری کیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اور جہلم فورم یو کے کے زیر انتظام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد 24فروری کو منگولہ کے مقام پر کیا جا رہا ہے جس میں ا لشفاء آئی ٹرسٹ کے سپیشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی،آپریشن والے مریضوں کا الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں مفت آپریشن بمعہ لینز کیا جائے گا۔

نسخے کے مطابق سستے ریٹ پر عینکیں مہیا کی جائیں گی،خواتین کی آنکھوں کے معانئنہ کے لیے علیحدہ سے لیڈی ڈاکٹر زموجود ہونگی،فری میڈیکل کیمپ میں سرجن ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ ماہر گردہ و مسانہ،سپیشلٹ سول ہسپتال،ڈاکٹر محمد عثمان ایم بی بی ایس بھی مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں خصوصی تعاون چوہدری ظفر حسین نے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب و نادار افراد جو اپنا علاج بڑے ہسپتالوں سے نہیں کروا سکتے ان کے لیے سہولت ان کے گھر پر مہیا کرنا ہے ،فلاحی کاموں کے سلسلے کو جاری کیا ہوا ہے اور اس مشن کو آئندہ اس سے بھی مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button