دینہ

دینہ میں کھمبوں کے ساتھ بینرز اور پبلسٹی بورڈ لگانے کا سلسلہ عروج پر، بڑے سانحہ کا خدشہ

دینہ: شہر میں واپڈا کے پولوں کے ساتھ بینرز اور چھوٹے ہورڈنگ بورڈ لگانے کا سلسلہ عروج پر جو کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے ،بجلی کے پول کے ساتھ بینرز لگانے کی وجہ سے اس سے قبل کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ،اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں بجلی کے پولوں کے ساتھ بینرز اور چھوٹے سائن بورڈز لگانے کا سلسلہ عروج پر ہے جو ایک ایک انتہائی خطرناک عمل ہے،محکمہ واپڈا کے اعلی حکام اس سلسلے میں انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

شہر میں بجلی کے پولوں کے ساتھ بینرز اور چھوٹے سائن بورڈز لگانے کی وجہ سے اس سے قبل بھی کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ،واپڈا کے پول پر بینرز لگاتے وقت انتہائی بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جب کہ دوسری طرف یہ ایک غیر قانونی عمل بھی ہے ۔

عوام الناس نے اعلی حکام سے اس مسئلے کے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button