پڑی درویزہ

32 سال قبل تعمیر ہونے والی جھیک چھبر سیداں تا ڈھوک اعوان سڑک سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پڑی درویزہ: جھیک چھبر سیداں تا ڈھوک اعوان سڑک سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جنرل سیکریٹری نیوز ہاکر یونین ملہال مغلاں محمد دوریز کی طرف سے ممبران اسمبلی اور چیئر مین ضلع کونسل جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ چکوال سے منسلک سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو مرحو م کے پانچ نکاتی پروگرام سے تحت تعمیر ہونے والی جھیک تا چھبر سیداں روڈ اور چھبر سیداں سے براستہ نیلی پہاڑ موہڑہ اعوان تک سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کی کوششوں سے تعمیر ہونے والی سڑک سخت خستہ حالی کا شکار ہے ۔

یاد رہے کہ جھیک تا چھبر سیداں سڑک 1985ء میں تعمیر ہوئی تھی اب تک دو یا تین مرتبہ مرمت بھی ہو چکی ہے لیکن کمیشن مافیہ کی وجہ سے ناقص میٹریل استعمال ہوتا ہے اس لیے اب نئے سرے سے مرمت بلکہ کارپٹ روڈ ہونا لازمی ہے کیونکہ اس سڑک سے گردونواح کی کم از کم 15آبادیاں استفادہ کرتی ہیں اسی طرح چھر سیداں سے موہڑہ اعوان تک سڑک سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کی کوششوں سے جنرل مشرف کے دور میں تعمیر ہوئی تھی لیکن اب مرمت کی طلب گار ہے ۔

اس سلسلے میں نیوز ہاکر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد دوریز اور دیگر عوامی سماجی حلقوں نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ضلع جہلم اور چیئر مین ضلع کونسل جہلم سے مذکورہ 22کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نیز مطالبہ کیا ہے اس سڑک کو نئے سرے سے تعمیر مرمت بلکہ وقت کے تقاضوں کو مد نظر ہوئے کارپٹ انداز میں تعمیر کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button