جہلم

شدید سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے

جہلم: سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے، بڑھتے نرخوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ متوسط طبقے کی پہنچ سے کوسوں میل دور رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ بھی بے تحاشا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا، سردیوں میں صرف دور سے ہی خوش میوہ جات کی زیارت کی جارہی ہے ، اخروٹ، چلغوزے ، کاجو سمیت دیگر خشک میوہ جات دکانوں کی رونقیں بڑھا رہے ہیں۔
سرد ہوائیں چلتے ہی خشک میوے کھانے کو سب کا جی للچاتا ہے مگر دام پوچھتے ہی جیب ساتھ دینے سے انکار کر دیتی ہے۔شہری مہنگائی کیوجہ سے ڈرائی فروٹ تو درکنار فروٹ کا استعمال بھی چھوڑ چکے ہیں ۔شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button