آن لائن بینکنگ کی وجہ سے کھاتے داران کا گھنٹوں وقت ضائع ہونے لگا

0

پڑی درویزہ: آن لائن بینکنگ کی وجہ سے کھاتے داران کا گھنٹوں وقت ضائع ہونے لگا ۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

نیشنل بینک اور دیگر فہرستی بینکوں کے اکثر کھاتہ داران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آن لائن بینکنگ نظام کے نفاذ کے بعد انہیں پیشن ، تنخواہ یا ذاتی کھاتہ سے ایک چیک کی وصولی کے لیے گھنٹوں انتظار کی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں ۔ بینکوں کی انتظامیہ عمومی طور پر نظام کی بندش کی شکایت پیش کرتی ہے ۔

شکایت کا ازالہ کرنے کے لیے بینک کھاتہ داران کی طرف سے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ مسئلے کا از خود نوٹس لیں اوربینکوں کے مرکزی شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خصوصی ہدایت جاری کریں کہ فنی اعتبار سے جدید قسم کی فائبر آپٹیکل کیبل سے بینکوں کے نظام کو منسلک کیا جائے تا کہ آئے روز بینک انتظامیہ کو نظام کی بندش اور کھاتہ داران کو انتظار کی شکایت جیسی مشکلات سے نجات مل سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.