دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

دینہ: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 8 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہلم میں 71 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 14 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 47761 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1208 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1098 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے، اس وقت کل کورونا وائرس سے 30 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 33608 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 714 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 21 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 47 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button