جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ASI واجد حسین تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم غلام حسین ولد ارشد محمود سکنہ سوہاوہ سے 18عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASI نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم فیسر آفتاب ولد محمد افسرسکنہ چکوال سے پسٹل30بور معہ3ر وندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASI صداقت علی پولیس چوکی مصری موڑ نے دوران گشت ملزم امیر حمزہ ولد مسعود احمد سکنہ چوٹالہ سے رائفل44بور کلاشنکوف نما برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ASI احسان محمود تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت ملزم اللہ دتہ ولد محمد یعقوب سکنہ پدھرالہ سوہاوہ سے385 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button