جہلم

ایس ایل ایس کالج سے رواں سال میں بھی بہترین کارکردگی متوقع ہے۔ چوہدری علی مرتضیٰ

جہلم: ایس ایل ایس کالج سے رواں سال میں بھی پچھلے سالوں کی طرح بہترین کارکردگی متوقع ہے۔
ان خیالات کا اظہاربرٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ چوہدری علی مرتضیٰ نے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک سےSLSکالج جہلم میں اسپیشل میٹنگ میں کیا۔برٹش کونسل کی ٹیم کا ایس ایس کالج کا آفیشل وزٹ تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری ٹیم کے ممبرز SLSکالج کا وزٹ کرتے رہے گئے تاکہ انسٹیٹیوٹ اور ان کے آئلز اور آئلز لائف سکلز کے سٹوڈنٹس کی مزید کارکردگی بہتر بنائی جا سکے ۔
اس وزٹ میں برٹش کونسل کی ٹیم میں بزنس ڈیولپمنٹ منیجرچوہدری علی مرتضیٰ کے ہمراہ برٹش کونسل لاہور کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجربابر حسین اورگوجرانوالہ کے بزنس ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ ارسلان بھی شامل تھے۔
انہوں نے مزید بہتری کیلئے ایس ایل ایس جیسے پارٹنرز کیلئے معائدہ میں کی جانے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ SLSپہلے کی طرح مستقبل میں بھی نمایاں انسٹی ٹیوٹ رہے گا۔
انہوں نے ایس ایل ایس کے IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ SLSکالج برٹش کونسل کا جہلم میں واحد گولڈ پارٹنر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button