شعبان کا مبارک مہینہ نفرت کدورت کو ختم کرنے اور معافی نرمی اور خوشیاں تقسیم کرنے کا مہینہ ہے، محمد اشرف

0

جہلم: ماہ شعبان بخشش و مغفرت کا مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں آنے والی شب برات میں اللہ رب العزت توبہ کرنے والوں کو گناہوں سے بوجھ سے آزاد کرتے ہیں شعبان کا مبارک مہینہ نفرت کدورت کو ختم کرنے اور معافی نرمی اور خوشیاں تقسیم کرنے کا مہینہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسجد اللہ نور والی موہڑہ جبی آزاد کشمیر کے بانی معروف سماجی شخصیت نور ماھی کے پوتے محمد اشرف نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ نور والی 1919میں میرے دادا نور ماھی ولد جیون نے تعمیر کروائی جسے ایک سو سال مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دادا کے بعد میرے والد مرحوم نے مسجد کی تزائین وآرائش اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں ادا کی جبکہ اب یہ ذمہ داریاں جو کہ مجھے ورثے میں ملی ہیں نیک نیتی کے ساتھ ادا کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ہرسال مسجد میں محفل نعت اور دینی تقریبات کا انعقاد کیاجاتا ہے اب سوسال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ نور والی کی خدمت میرے بعد میری اولاد سنبھالی گی اس طرح اللہ رب العزت کے گھر کو تاقیامت شاد آباد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ آبادی بابا کریم بخش میں قدیمی مسجد اپنی مثال آپ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.