دینہاہم خبریں

جہلم اپڈیٹس کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایک ماہ سے لاپتہ بچہ والدین کو واپس مل گیا

دینہ: جہلم اپڈیٹس کی کوششیں رنگ لے آئیں ، ایک ماہ قبل بچے کی گم ہونے والے بچے کی خبر شائع ہونے کے چند روز بعد ساگری سے لا پتہ ہونے والا بچہ والدین کو واپس مل گیا ،والدین کی خوشی کی حد نہیں رہی ،جہلم اپڈیٹس اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساگری گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ بچہ طاہر محمود ولد معشوق احمد جس کی خبر چند روز قبل جہلم اپڈیٹس میں شائع کی گئی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منگلا طارق بن عزیز نے ایف آئی آر درج کر لی تھی اب بچہ والدین کو مل گیا جس پر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی بہن کو سکول چھوڑنے کیلئے جانے والا 14 سالہ لڑکا گھر نہ پہنچ سکا

بچے کے والدین نے خصوصی طور پر کہا کہ ہم جہلم اپڈیٹس کا شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے غریب کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچایا اور آج میں اپنے بچے کے ساتھ ہوں ،جہلم اپڈیٹس حقیقی معنوں میں غریب عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے اور ہم دعا گو ہے کہ اللہ پاک انہیں مزید ترقی عطا فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button