دینہ میں 3 نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو بیکری میں داخل ہو کر 30 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار

0

دینہ: نواحی علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،3نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو بیکری میں داخل ہو کر 30ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی ،علاقہ میں شدید خوف و ہراس ،پو لیس تھانہ منگلا نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری میں 3نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو دن دیہاڑے ایان بیکرز میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر بیکری کے مالک بابر حسین ولد منیر حسین کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 30 ہزار کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کر نے پر بیکری کے مالک کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی شخص کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس تھانہ منگلا نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.