جہلم

ڈرائیونگ لائسنس لینے والوں کیلئے خوشخبری، جہلم میں 66 دن کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع

جہلم: ڈی ایس پی ٹریفک نے 66 روز کے بعد پیر کے روز ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ٹیسٹ لیا، 2 جون کو موٹر سائیکل موٹر کار کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم نے لائسنسنگ برانچ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے دوبارہ نوجوانوں کے ڈرائیورنگ ٹیسٹوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، اس بابت باقاعدہ ایس او پیز مطابق تمام ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے ٹریفک دفتر سے رابطہ رکھیں ، ٹریفک دفتر آنے والے افراد کے لیے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close