دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت و یوتھ کونسلر میاں عتیق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

0

دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت و یوتھ کونسلر میاں عتیق گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی جس میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ،سابق ایم پی اے ندیم خادم ،بلال اظہر کیانی ،راجہ لیاقت علی ،رضوان سیٹھی ،راجہ نوید افضل ،چوہدری تصدق ،جرار میر ،چوہدری محمد افضل سمیت علاقہ بھر کے کونسلر ،یونین کونسلوں کے چیئر مینز سمیت کثیر تعداد کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ساہو چک کی معروف سیاسی شخصیت و یوتھ کونسلر میاں عتیق گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب کا اہتمام مقامی میرج ہال میں کیا گیا جس میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ،بلال اظہر کیانی ،راجہ لیاقت علی ،چوہدری سہیل ظفر ،ملک صابر حسین ،رضوان سیٹھی ،راجہ نوید افضل ،چوہدری تصدق ،جرار حسین میر ،چوہدری محمد افضل ،سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ،چوہدری شفقت ،چوہدری امجد وائس چیئر مین یوسی لدھڑ ،ملک حمید ،محمد یونس سیٹھی ،فہیم یونس ،قیصر یونس ،نعیم یونس ،شبیر سیٹھی ،محمد راحیل ،ہارون سیٹھی ،محمد علی سیٹھی ،تحسین علی ،شیخ ضمیر احمد،شیخ نجیب ،شیخ مجیب ،مہر عمران سمیت کثیر تعدا د نے شرکت کی اور میاں عتیق کو شادی پر مبارکباد دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.