جہلم

ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کو موت بانٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر وسیم اقبال

جہلم: ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کو موت بانٹنے کی اجازت نہیں دینگے، عطائی انسانیت کے دشمن ہیں ، محکمہ صحت عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز مختلف علاقوں میں موت بانٹنے کا کارروبار کر رہے تھے ، بعض عطائیوں کو سیاسی آشیر باد حاصل تھی جن کا قلعہ قمع کرنے کے لئے محکمہ صحت نے ڈر گ انسپکٹرز سمیت محکمہ صحت کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں جو شب و روز چیکنگ کرکے عطائیوں کے خلاف کیسسز تیار کرکے ڈرگ کورٹ میں بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں درجنوں عطائیوں کے دوران چیکنگ کلینکس سیل کرکے مقدمات تیار کئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ سیل کئے گئے کلینکس صرف اس صورت میں کھل سکتے ہیں کہ وہاں پر دوبارہ عطائیت کا کارروبار نہ ہوں اور عطائی کو ڈرگ کورٹ میں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے اور جرمانے کے ساتھ ساتھ سزا بھی بھگتنا ہوتی ہے۔ شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ عطائیت کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close