جہلم

جہلم میں انسداد تجاوزات کے دوران بھاری تجاوزات ضبط، دوکاندار محتاط، کئی ہٹ دھرم بدستور آزاد

جہلم: انسداد تجاوزات کے دوران بھاری تجاوزات ضبط، دوکاندار محتاط، کئی ہٹ دھرم بدستور آزاد۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن جہلم کے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کئی دوکانداروں کی تجاوزات اور سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور تاحال آ پریشن جاری ہے مسلسل آپریشن کے باعث شہر میں قبضہ گروپ انتہائی محتاط ہو گیا ہے۔

اب عارضی تجاوزات قائم کر کے کام چلایا جارہا ہے جبکہ کئی مخصوص دوکانداروں کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہ ہونے سے مین بازار میں تاحال بڑی تعداد میں تجاوزات قائم ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو سہولت پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل ہی عملہ میونسپل کارپوریشن کے بعض ملازمین دوکانداروں کو خبر کر دیتے ہیں اس لئے اگر تجاوزات کو ختم کر نا ہے تو اچانک اور خفیہ آپریشن کیا جائے اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں تو بہتری ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button