پنڈدادنخان میں مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پر مقدمہ درج

0

پنڈدادنخان پولیس کا چھاپہ، اشتہاری مجرم فرار ہونے میں کامیاب، تھانہ پنڈدادنخان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پنڈدادنخان کے عبدالرحمان سب انسپکٹر معہ ہمراہی ملازمان بسلسلہ گشت و گرفتاری مجرم اشتہاری بوقت قریب 12:20بجے دن کچہ راستہ روندہ مین روڈ موجود تھا۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ مجرم اشہاری اختر امجد ولد فیروز خان سکنہ بیلہ کلس متعلقہ مقدمہ نمبر34/17بجرم 302/324/109/337Fiii/148/149 ت پ تھانہ پنڈدادنخان مسمی عامر شہزادولد محمدشوکت علی سکنہ پنڈدادنخان کے ساتھ بسواری موٹرسائیکل دریا کی جانب سے آرہے ہیں ۔

چنانچہ اس اطلاع پر برلب دریا پہنچے تو عامر شہزاد موٹرسائیکل سے اتر گیا اور اختر امجد کو کہا کہ بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے۔ جو بذریعہ موٹرسائیکل جنگلی کیکروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا ۔ عامر شہزاد نے ملزم اشتہاری اختر امجد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ جانے میں مدد فراہم کرکے ارتکاب جرم بالا کا کیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.