جلالپور شریف

دولت پور تا پنڈی سید پور تک روڑ شدید خستہ حالی کا شکار، اہل علاقہ سراپا احتجاج

پنڈی سید پور: تحصیل پنڈدادنخان کا علاقہ یونین کونسل دولت پور بنیادی سہولیات سے مرحوم،دولت پور سے پنڈی سید پور تک روڑ شدید خستہ حالی کا شکار، اہل علاقہ سراپا احتجاج

یونین کونسل دولت پور کی عوام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل دولت پور کے تمام گاؤں کے سکولوں کے بچے ٹیچر کے علاوہ دفتر جانے والے افراد اسی روڑ سے گزر کر جاتے ہیں، یہ روڑ اتنی خستہ حالی کا شکار ہے کہ اگر رات کو کوئی ایمرجنسی بن جائے تو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف جانے کے لیے کافی وقت لگ جاتا ہے۔

اگر خدا خدا کرکے مریض ہسپتال پہنچ بھی جائے تو مریض کی اتنی حالت خراب ہو جاتی ہیں کہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کا عملہ مریض کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ آپ نے آنے میں بہت دیر کردی ہے، لہٰذا مریض کو جہلم یا کہیں اورلے جائیں ۔

عوام نے بتایا کہ ہسپتال آنے میں ہمارا صرف 20سے25منٹ کا سفر ہے مگر روڑ کی خستہ حالت ہونے کی وجہ سے ہم بر وقت اپنے مریض کوہسپتال نہیں لے جاسکتے، اس کے علاوہ سکول کے بچے ٹیچر بھی آتے جاتے ہیں زیادہ تر بارش کے موسم میں یونین کونسل دولت پور اور یونین کونسل پنڈی سے کا رابطہ مکمل بند ہو جاتا، بارشی پانی کئی کئی دن جمع رہتا ہے، گندہ پانی جمع رہنے کی وجہ سے علاقہ میں انتہائی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

اہلیان یوسی دولت پور نے کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی جہلم سے انتہائی گزارش ہے کہ ہمیں اس مصیبت سے نکالا جائے تاکہ ہم بھی سکھ کا چین لے سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button