دینہاہم خبریں

دینہ میں جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر، آئے روز لوگ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹنے لگنے

دینہ: جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر ،آئے روز لوگ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹنے لگنے ،جعلساز جعلی کرنسی کے لئے بچوں کو استعمال کرنے لگے ،عوام کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر ہے آئے روز لوگ لٹنے لگے ،جعلسازوں نے مختلف مالیت کے جعلی نوٹ مارکیٹ میں پھیلا رکھے ہیں۔

مشاہدے کے مطابق 500اور 1000روپے مالیت کے جعلی نوٹوں سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اس گھناؤنے جرم میں جعلساز کم عمر بچوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ پکڑے جانے پر قانونی کاروائی سے بچ سکیں ۔

جعلساز خریداری کے بعدجعلی نوٹ دوکاندار کو تھما دیتے ہیں جو دیکھے جانے میں بلکل اصلی نوٹ کی طرح ہیں جعلی نوٹوں سے عوام کو لوٹا جانا آئے روز کا معمول بنا ہوا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں ۔

عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button