جہلم

جہلم سمیت ملک بھر میں گرمی نے اگلی پچھلی کسر نکال دی

جہلم سمیت ملک بھر میں گرمی نے اگلی پچھلی کسر نکال دی۔ گرمی کی شدت کا احساس یوں تو ہر سال ماہ اپریل کے آغاز میں ہی ہونے لگتا ہے اور اب آثاریہی نظر آرہے ہیں کہ جون اور جولائی جو کہ گرمیوں کے سردار مہینے تصور کئے جاتے ہیں۔
انہی مہینوں میں گرمی ناقابل برداشت ہو کر رہی گئی ہے مئی اور جون کے اوائل میں پڑنے والی گرمی نے جولائی کی ناقابل برداشت گرمی کی یاد کو پہلے ہی تازہ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز پڑنے والی گرمی کو سال2020؁ء کا سب سے گرم ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گرمی کی لہر جاری رہے گی، جہلم شہر و گردونواح میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
گرمی اور پیاس سے نڈھال شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لگتا ہے کہ سورج سوا نیزے پر آگیا ہے ، اتنی زیادہ گرمی خدا کا امتحان ہی ہو سکتا ہے ،سورج کی تپش کے باعث گھروں سے باہر نکلنے کو دل نہیں چاہتا ۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button