قانون کی خلاف ورزی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں، ڈی ایس پی میاں محمد ارشد

0

جہلم: ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میاں محمد ارشد نے شاندار چوک میں ٹریفک کی شعور و آگاہی کے لیے پملفٹ تقسیم کیے اور پھول کی کلیاں پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میاں محمد ارشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار چوک میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور اُس کی وائلیشن کے متعلق آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری اور اُس پر عملدرآمد کے لیے موٹر سائیکل ، رکشہ اور کار سواروں کو روک کر ہدایات کی اور اُنہیں پھول کی کلیاں پیش کر کے محبت اور قانون پر عمل در آمدکرنے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر محمد عدنان خان ، محمد ہارون ، محمد اصغر ، غلام شبیر اور دیگر افسران و اہلکاران موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ انشاء اللہ جہلم کی عوام پہلے سے ہی قانون پر عملدرآمد کر رہی ہے تا ہم نئی اور نوجوان نسل جنہیں ابھی تک ٹریفک قوانین کے بارے میں علم و آگہی نہیں وہ ہمارے اِن پمفلٹ کے ذریعے بھی اور آفس سے بھی ہدایات حاصل کر سکتے ہیں ، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں کیونکہ اس کی خلاف ورزی آپ کی جانی دُشمن بھی ثابت ہو سکتی ہے ، لہٰذا خود سے پیار کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.