دینہاہم خبریں

تیز رفتاری کے باعث 2 کاروں میں خوفناک تصادم، ایک شخص شدید زخمی

دینہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2کاروں میں خوفناک تصادم ،ایک کار درخت جبکہ دوسری کار دیوار سے جا ٹکرائی ،ایک شخص شدید زخمی ،زخمی شخص کو طبی امدا د کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ کے نزدیک اسلا م آباد سے منگلا جانے والی تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دوسری کار سے جا ٹکرائی کاروں میں تصادم کے بعد ایک کاردرخت جبکہ دوسری دیوار سے جا ٹکرائی جس سے کار نمبری LEH-1922میں سوار امتیاز زخمی ہو گیا جسے طبی امد د کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button