جہلماہم خبریں

جہلم میں کمسن بچی کو 65 سالہ شخص نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم میں کمسن بچی کو 65سالہ شخص نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ جہلم کے علاقے کولپور میں پیش آیا جہاں ایک 65 سالہ شخص نے 7 سال کی کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی۔

اس حوالے سے پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جس کا اہلخانہ کوا علم ہوا تو انہوں نے تھانہ صدر میں پولیس کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست دی، جس پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جب کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا تو اس میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جب کہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔

دوسری طرف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے خود کُشی کا رنگ دینے والے سفاک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button