اقتدار میں ہوں یا اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ ملک شوکت حیات

0

کھیوڑہ: اقتدار منجانب اللہ ہے، اللہ پاک کا ہم پر خصوصی کرم ہے کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، میرے دروازے عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیںاور ہم پارٹی پالیسیوں پر مکمل طور پر مطمئن ہیں اور پارٹی کی اعلی قیادت سے ہمیشہ اجتماعی کاموں کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ رہنما پی ٹی آئی ملک شوکت حیات نے استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہمیں وفاقی وزیر فواد چوہدری، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، چوہدری فیصل فرید کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، ہم وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے للِہ انٹرچینج سے جہلم شہر تک ون وے روڈ کی منظور کروا کر نوٹیفکیشن جاری کروایا اور اس کے علاوہ بھی تحصیل بھر کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان ایک مثالی تحصیلوں میں سے ایک مثالی تحصیل ہو گی اور ہم سب بلاتفریق پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور انشاء اللہ تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے، ہم پارٹی پالیسیوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کا راز بھی اسی میں ہے کہ ہم اپنی پارٹی کے ساتھ ملکر ترقی کے سفر کو جاری رکھیں اور ہماری سب سے بڑی ترجیح شہر کی تعمیر وترقی ہے جس کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیںہم پہلے بھی اسی پارٹی میں تھے اور الحمداللہ اب بھی اسی پارٹی کا حصہ ہیں اور انشاء اللہ رہیں گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.