جہلم

تحصیل پنڈدادنخان میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مطلوب مہدی

جہلم: نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور مجرموں کی عدم گرفتاری سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اہل علاقہ میں غم وغصہ و تشویش پائی جاتی ہے۔

سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس امر کو یقینی بنائے اور چوروں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں فی الفور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button