جہلم

کیئر ٹیکرز کے زیرانتظام دوسرے فلٹریشن پلانٹ پر کام تیزی سے جاری

جہلم: سماجی تنظیم ’’ کیئر ٹیکرز ‘‘ کے زیر انتظام دوسرے فلٹریشن پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ، پلانٹ پر تقریبا چار لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔پلانٹ سے محمدی چوک، محلہ چشتیاں ، اسلام پورہ، ڈھوک جیون ، رمضان پورہ ، سلطان پورہ کے ہزاروں افراد کو فائدہ ہو گا، چیئرمین تنظیم میر اسفند یار کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کی جانب سے محمدی چوک کے قریب محلہ چشتیاں گلی نمبر 7میں نئے فلٹریشن پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس پر چارلاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔

یہ بات چیئرمین تنظیم میر اسفند یار نے گزشتہ روز بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ محمدی چوک کے ایر یا میں درجنوں محلوں کیلئے کوئی فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں اور چند افراد دور دراز کے فلٹریشن پلانٹس سے پانی بھر کر لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی اس مشکل کو حل کرنے اور ان کو صحت بخش پانی فراہم کرنے کیلئے ایک بڑے فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ شروع کیا گیاجو چند ہی روز میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد محمدی چوک، محلہ چشتیاں، سلطان پورہ، ڈھوک جیون ، اسلام پورہ ، رمضان پورہ کی آبادیوں کیلئے یہ بہت بڑی سہولت بنے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button