حکومت نے بارانی اراضی کو سیراب کرکے قابل کاشت بنانے کیلئے 33 ارب روپے کے فنڈز مختص کردیئے

0

جلالپورشریف: حکومت پنجاب نے ضلع جہلم سمیت خوشاب کی ہزاروں ایکڑ بارانی اراضی کو سیراب کرکے قابل کاشت بنانے کے لئے جلالپور شریف ایریگیشن پراجیکٹ کے تحت 33 ارب روپے کے فنڈز مختص کردیئے ، جس کے بعد اس اہم پراجیکٹ پر کام کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

اس منصوبہ سے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے جلالپور شریف، پنڈی سید پور، پنن وال، دھریالہ جالپ، ہرن پور، پنڈدادنخان ، بھیلووال،سروبہ، ٹوبہ ، لِلہ، احمد آباد، کندوال، ضلع خوشاب کے علاقے دامن مہاڑ کے مواضعات منگوال ، جسوال ، دئیوال، کٹھہ، کرڑ، تلو کر،نلی اور ناڑی شامل ہیں۔

اس پراجیکٹ کے تحت رسول بیراج سے نئی نہر نکالی جائے گی ، جو 30 فٹ گہری ، 100 فٹ چوڑی اور 115 کلو میٹر طویل ہوگی ، اس میں 1350 کیوسک پانی فراہم کیا جائیگا۔ اس نہر سے دونوں اضلاع کے 17 لاکھ ایکڑ رقبے کو آبپاشی کی سہولیت میسر ہو جائیگی۔

منصوبے کے تحت جلالپور شریف ایریگیشن پراجیکٹ کے تحت بنائی جانیوالی اس نہر سے منسلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں 23 ڈسٹری بیوٹری نہری 10 مائنر نہریں اور مختلف اقسام کے 780 ہائیٹرالک سٹرکچرز بھی تعمیر کئے جائیں گے ، اس منصوبہ سے نہ صرف دونوں اضلاع کے 80 مواضعات کے سوا دو لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی ، بلکہ یہ اہم پراجیکٹ ذرعی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.