سوہاوہ

سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے انتخابات 2021ء مکمل، راجہ گل زمان دوبارہ صدر منتخب

سوہاوہ (مشرف کیانی) سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے انتخابات 2021ء مکمل، راجہ گل زمان نے ایک بار پھر صدر کے لیے میدان مار لیا، حریف کے مقابلے میں تین ووٹوں کی برتری، راجہ ریاست نے 22 ووٹ حاصل کئے.

انیق حیدر شاہ نائب صدر جبکہ چوہدری آصف ضمیر نے جنرل سیکریٹری کی نشست پر جیت اپنے نام کی۔

نہایت شفاف اور پر امن ماحول میں ووٹنگ ہوئی فتح کے بعد راجہ گل زمان نے سب سے پہلے اپنے حریف راجہ ریاست کو مبارک دی اور جمہوری حسن کو ترویج دیتے ہوئے راجہ ریاست نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔

تمام وکلاء نے ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجہ گل زمان گروپ کی جیت کے نعرے لگائے اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button