جہلم

آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی عدم دلچسپی، شہر کے گلی، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی عدم دلچسپی ، شہر کے گلی ، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے ، شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلانے لگے، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہرو ملحقہ آبادیوں کے گلی ، محلوں خصوصاً تجارتی مراکز شہر کے عین وسط میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں عرصہ دراز سے لٹکتی دکھائی دیتی ہیں جسکی وجہ سے تاجر و شہریوں کے سروں پر خوف کا سائے منڈلاتے رہتے ہیں ، تاہم جان و مال کاتحفظ نہ ہونے کیوجہ سے تاجر و شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔
شہریوں نے آئیسکو سرکل جہلم کے ایس ای سے مطالبہ کیاہے اندرون شہر کی آبادیوں سمیت ملحقہ آبادیوں کے گلی محلوں میں بچھائی گئی بجلی کی لٹکتی تاروں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریدو فروخت جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button