جہلم

جہلم شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو پاؤں تلے روند دیا

جہلم: شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے اور قیمت پنجاب ایپ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں ،صارفین نے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں دکانداروں نے پرچون کی سطح پر آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول30روپے کی بجائے45روپے،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم25 کی بجائے40،پیاز درجہ اول35کی بجائے50،پیاز درجہ دوم28کی بجائے45،ٹماٹر 55کی بجائے70،لہسن چائنہ200کی بجائے250 فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

ادرک تھائی لینڈ240 کی بجائے270، ادرک چائنہ 300کی بجائے350، کھیرا فارمی40کی بجائے60،کریلے100کی بجائے130، پالک 15کی بجائے25،میتھی30کی بجائے40،بینگن 40کی بجائے70،بند گوبھی15کی بجائے30،پھول گوبھی22کی بجائے50 فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

سبز مرچ160کی بجائے200،شملہ مرچ95کی بجائے110،گھیا کدو55کی بجائے80، لیموں 55کی بجائے65، شلجم20کی بجائے40، مٹر35 کی بجائے50،مولی11کی بجائے20 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی ہیں۔

صارفین نے حکومت سے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button