جہلم

پاکستان میں تمباکو نوشی سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد1 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن

جہلم: ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و تپ دق کے چیسٹ فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ 31مئی پوری دنیا میں تمباکو نوشی ،سگریٹ ، حقہ ، نسوار، چلم ، شیشہ ، پان اور گٹگاکے استعمال سے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کا دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سگریٹ 15 منٹ زندگی کم کرتا ہے اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد صحت مند انسان کے مقابلے میں اپنی عمر کے 10 سال کم کر دیتے ۔

انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرملک حفیظ الرحمن نے کہا کہ دنیا میں سالانہ 1 کروڑ افراد تمباکو نوشی سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں تمباکو نوشی سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد1 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جوتشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیاء کے استعمال سے خصوصا نوجوان نسل میںامراض قلب ، انجائنہ ، ہارٹ اٹیک کا اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ گلے ، زبان ، پھیپھڑے ، جگر، معدہ ، انتڑیوں او ربچہ دانی کے کینسر کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ لگا تار سگریٹ پینے والا شخص اپنے سمیت ساتھ بیٹھے دوسرے لوگوں کو بھی نقصان پہنچا تا ہے ،انہوں نے حکومت کی طرف سے تمباکو نوشی اور شوگر پروڈکٹس پر سرچارج لگانے اورنشہ آور اشیاء کے استعمال اور تشہیر پر پابندی جیسے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button