دینہ

محکمہ واپڈا دینہ کی نااہلی، نیا محلہ ریلوے اسٹیشن میں بجلی کے پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دینہ: محکمہ واپڈا دینہ کی نااہلی نیا محلہ ریلوے اسٹیشن بجلی کے پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مین لائن زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،اہل محلہ کے بارہا واپڈا کو درخواستیں دینے کے باوجود کو ئی نوٹس نہیں لیا گیا ،ان پول کے نزدیک بچوں کا ایک سکول بھی واقع ہے،ایکسین جہلم سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا دینہ کی نا اہلی کی وجہ سے نیا محلہ ریلوے اسٹیشن دینہ میں بجلی کے پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی مین لائن زمین کے بہت قریب سے گزر رہی ہے جو کہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے،بجلی کے ان پولوں کے نزد یک بچوں کا ایک سکول بھی واقع ہے جہاں سے روزانہ بچوں کا گزر ہو تاہے۔

اہلیان محلہ نے کئی بار واپڈا آفس جا کر شکایات درج کروائی ہیں لیکن محکمہ واپڈا ہے کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور وہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہیں ۔

اہلیان علاقہ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم محکمہ واپڈا دینہ آفس کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ہماری اآواز کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے۔اہلیان نیا محلہ ریلوے اسٹیشن نے ایکسین جہلم سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے قبل اس کے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button