جہلم

کراچی سے تشریف لائے معروف شاعر نسیم شیخ کے ساتھ ایک شام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

جہلم: کراچی سے تشریف لائے معروف شاعر نسیم شیخ کے ساتھ ایک شام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت معروف شاعر سید انصر ؔ نے کی جبکہ شہزاد نیرؔ اور برطانیہ سے تشریف لائے شاعر اشتیاق زینؔ مہمانان اعزاز تھے۔

نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔ان کے علاوہ اقبال احمد قمرؔ،تنویر طاہر کیانی،رضوانہ ملک ،ڈاکٹر آسیہ ممتاز اور دیگر نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد تنویر طاہر کیانی نے اقبال کوثرؔ (مرحوم) کی لکھی نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی رضوانہ ملک کے استقبالی کلمات کے بعدمہمان شاعر نسیم شیخ کے فن اور شخصیت پر تفصیلی بات ہوئی اس کے بعد حاضر شعرا اورشاعرات نے کلام پیش کیا جسے حاضرین نے سراہا اور خوب داد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button